خپل کور فاونڈیشن اور گیو ٹو لائف آرگنائزیشن کے جانب سے 15 رمضان یتیموں کے عالمی دن کے موقع پرخپل کور فاونڈیشن سوات کے سینکڑوں یتیم بچوں کے لئے پرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔افطار ڈنرمیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف ابرار وزیر,ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پلاننگ اینڈ فنانس عبدالطیف،گیو ٹو لائف ارگنائزیشن کے سربراہ لونگین خان اور ڈائریکٹر خپل کور محمد علی نے شرکت کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ خپل کور فاونڈیشن میں پڑھنے والے تمام یتیم بچے ہمارے بچے ہیں۔ان کو بہترین تعلیم وتربیت دی جائے تو یہ ملک کا روشن مستقل ثابت ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ باپ کی شفقت سے اور سائے سے محروم ان بچوں کی دیکھ بھا ل کرنا پورے مسلم معاشرے کی ذمہ داری ہے۔






