رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں پرل کانٹیننٹل(پی سی) ہوٹل مالم جبہ سوات نے خپل کور فاؤنڈیشن کے زیر سایہ خپل کور ویلج کے ننھے بچوں اور بچیوں کے لیے ایک خصوصی افطار ڈنر اور ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا، جس میں محبت، خلوص اور ہمدردی کی شاندار مثال قائم کی گئی۔تقریب میں بچوں کو ان کی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع دیا گیا۔ جن کے مابین مختلف مقابلے منعقد کیے گئے جس میں پینٹنگ، گیمز، نعت خوانی، حمد، تلاوتِ قرآن اور شاعری شامل تھی، بچوں نے مقابلوں میں جوش و خروش سے حصہ لیا اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔تقریب کے اختتام پر مختلف مقابلوں میں جیتنےوالے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے، جبکہ تمام بچوں کو گفٹس بھی پیش کیے گئے




پی سی ہوٹل مالم جبہ کی انتظامیہ نے بچوں کی میزبانی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ سماجی بہبود کے کاموں میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے رمضان کی برکتوں کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئےیتیم و بے سہارا بچوں میں خوشیاں بانٹنے کے عزم کو دہرایا۔
خپل کور فاونڈیشن بچوں نے پی سی ہوٹل مالم جبہ کے اس خوبصورت اقدام کو بے حد سراہا جنہوں نے ان کے لیے یہ افطار ایک یادگار افطار بنایا۔
